پاکستان میں بغیر بیج کے امرود کی کاشت شروع کر دی گئی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بیجوں کے بغیر امرود کی کاشت شروع کر دی گئی ہے۔


APP August 17, 2013
ترقی پسند کاشتکاروں نے بیرون ملک سے ٹشوکلچر سے تیار ہونے والے امرودوں کے پودے حاصل کر کے کاشت کیے ہیں جو کہ کامیابی سے پیداواری مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔فوٹو : آن لائن

پاکستان میں پہلی مرتبہ بیجوں کے بغیر امرود کی کاشت شروع کر دی گئی ہے جس کیلیے بعض ترقی پسند کاشتکاروں نے بیرون ملک سے ٹشوکلچر سے تیار ہونے والے امرودوں کے پودے حاصل کر کے کاشت کیے ہیں جو کہ کامیابی سے پیداواری مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انجمن ترقی پسند کاشتکاراں پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے میںبیجوں کے بغیر امرود کی کاشت فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع لودھراں، خانیوال، ملتان، بہاولپور، راجن پور وغیرہ میں شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ امرود کا بغیر بیج حاصل ہونے والا پھل انسانی صحت کیلیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوگا۔



انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بیج کے بغیر امرود بھر پور طریقے سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی وسیع پیمانے پر بغیر بیج امرودکے پودوں کی کاشت جلد شروع کر دی جائیگی۔ جس سے عوام کو اعلیٰ معیار اور بہترین لذت کا حامل امرود کھانے کیلیے دستیاب ہوگا۔

مقبول خبریں