قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون پادری ٹیری جونز گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
ملعون پادری ٹیری جونز نے 2998 نسخے جلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، امریکی پولیس۔ فوٹو اے ایف پی

ملعون پادری ٹیری جونز نے 2998 نسخے جلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، امریکی پولیس۔ فوٹو اے ایف پی

فلوریڈا: امریکی پولیس نے اسلام مخالف ملعون پادری ٹیری جونزکو قرآن پاک نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی پولیس  نے ریاست فلوریڈا سے ملعون پادری ٹیری جونز اور اس کے ساتھی پادری مرون سیپ  کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ہزاروں کی تعداد میں قرآن کے نسخے اپنے قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق ملعون پادری ٹیری جونز نے 2998 نسخے جلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، قرآن پاک کے نسخے  ایک گاڑی پر رکھے ہوئے تھے جنہیں مٹی کے تیل میں بھگویا گیا تھا جب کہ ان کی تعداد نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے برابر ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 2010 میں بھی  ملعون پادری ٹیری جونز نے نائن الیون کے موقع پر قران پاک کی بےحرمتی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج ہوا مگر ٹیری جونز اپنے شر انگیز مقاصد کی تکمیل کے لئے باز نہ آیا اور اس نے قرآن کو نذر آتش کردیا، امریکی حکومت نے ٹیری جونز کے اس اقدام پر فائر ایکٹ کے تحت کا جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ ملعون پادری ٹیری جونز کو چرچ آف جرمنی کی فیڈریشن سستی شہرت کا لالچی شخص بھی قرار دے چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔