پی سی بی نے فاسٹ بولر جنید خان کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

جنید خان لنکا شائر کی جانب سے 12 ٹی ٹوئنٹی اور8 ایک روزہ میچز کھیلیں گے۔


ویب ڈیسک May 14, 2014
جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فاسٹ بولر جنید خان کو لنکا شائر کی جانب سے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر جنید خان کا لنکاشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق وہ 12 ٹی ٹوئنٹی اور8 ایک روزہ میچز کلب کی جانب سے کھیلیں گےتاہم اس کے لے انہیں پی سی بی سے اجازت کی ضرورت تھی جس کی باقاعدہ اجازت پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں دے دی ہے ، ویزہ ملنے کے بعد جنید خان ایک 2 روزمیں انگلینڈ کے لئے روانہ ہو جائیں گے جب کہ جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنید خان کے علاوہ جادو گر اسپنر سعید اجمل بھی ان دنوں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔