- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے لیکن چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر قدم پر صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی کرے گی کیونکہ ہم تمام مسائل کو بامقصد بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں عدم استحکام کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ مذاکرات سے انکار کون کر رہا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نوازشریف کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ محب وطن عوام نے بے وقت کے لانگ مارچ ، نام نہاد انقلاب کا ساتھ نہیں دیا،آزادی مارچ اور انقلاب مارچ جلد اپنی سیاسی موت خود مر جائیں گے .
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔