لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 22 ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا


سید مشرف شاہ November 04, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم بھی پکڑا گیا۔

تھانہ شفیق آباد پولیس نے والدہ کی درخواست پر کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ ریاض الدین کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور واقعے میں تھانہ شفیق آباد پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 22 ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کے مطابق شادی کا تقاضا کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات تھانہ شفیق آباد میں درج کرلیے گئے۔