شیخ رشید نے بلاول کو ’’بلو رانی‘‘ قرار دیدیا، پیپلز پارٹی کی شدید تنقید

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 25 اکتوبر 2014
شیخ رشید سیاسی یتیم ہے، وہ کبھی کسی اور کبھی کسی کے دھرنے میں بیٹھتا ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

شیخ رشید سیاسی یتیم ہے، وہ کبھی کسی اور کبھی کسی کے دھرنے میں بیٹھتا ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

گجرات: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گجرات میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران حاضرین سے خطاب میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’’بلو رانی‘‘ قرار دیدیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست بکائو مال ہے، ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شیخ رشید کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیے اور اپنے بیان پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہے، وہ کبھی کسی اور کبھی کسی کے دھرنے میں بیٹھتا ہے،اس کی بات پر کیا تبصرہ کریں جتنا وہ اس پر بولیں گے اس کا قد بڑھے گا، بھارتی جارحیت سے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے، سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔