مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو 67 سال گزر گئے

ویب ڈیسک  پير 27 اکتوبر 2014

مقبوضہ جموں کشمیر: بھارت کی جانب سے جموں کشمیر پر قبضے کو 67 سال گزر گئے جس کے خلاف آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ 

27 اکتوبر وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن بھارت نے کشمیریوں سے حق آزادی چھین لیا اور رات کے اندھیرے میں آکر کشمیر پر اپنا تسلط قائم کیا۔27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیں سرینگر میں داخل ہوئیں اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط کے 67 سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے بند اور دکانوں کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

مودی حکومت کے بھارت میں برسراقتدار آتے ہی کشمیر بھر میں بھارتی جارحیت کے واقعے خوفناک حدتک بڑھ گئے ہیں جبکہ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارتی فوجیوں کی بھی بڑی تعداد علاقے کی گشت کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔