جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 30 اکتوبر 2014
جاسوس طیارے نے برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے۔ 
فوٹو: فائل

جاسوس طیارے نے برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل رواں ماہ 5 اکتوبر کوامریکی ڈرون نے جنوبی وزیرستان کی ہی تحصیل شوال میں سرحدی علاقے کنڈغر میں ایک مکان کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے کئے گئے جبکہ رواں ماہ کا یہ دوسرا حملہ ہے جس میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔