- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکیورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل حکام کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ملتوی کرنے کی درخواست
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
کراچی کے شہری امیدوں پر پورا اترے اور لوگوں نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کیا، عمران خان
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو احتجاج روک دیں گے اور اگلے پلان کا دار و مدار صرف جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر ہے اورجس طرح کراچی والوں نے ہمارا ساتھ دیا اب لاہور والے بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی میں نرسری پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزادی کے لیے قربانی دینے پر کراچی کے عوام کا مشکور ہوں جب کہ ان سے معذرت بھی چاہتا ہوں،کراچی والوں نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اب لاہور والے بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں، ہم نوازشریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے اور 2013 کا الیکشن چوری کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیا پاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر آرہی ہے ہم ملک میں میرٹ چاہتے ہیں، نئے پاکستان میں حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے اور جو خاندان ملک پر مسلط ہیں انہیں جانا ہوگا جس کے بعد میرٹ پر نئی لیڈر شپ آئے گی۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت 48 گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے، لاہور میں احتجاج سے قبل جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے تو احتجاج روک دیا جائے گا لیکن لاہور کے احتجاج کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام امیدوں پر پورے اترے جب کہ تبدیلی کے لئے عوام نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ رانا ثنا اللہ کتنا بڑا غنڈہ ہے، فیصل آباد میں ہمارے کارکنوں پر حملہ کرنے والے رانا ثنا اللہ کے ساتھ موجود تھے، کل پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو سب کچھ بتاؤں گا، مسلم لیگ (ن) والوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف کا برگر کراؤڈ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ عورتیں اور بچے ہوتے ہیں اگر ان پر گلو بٹوں سے حملہ کروا دیا جائے تو یہ لوگ بھاگ جائیں گے لیکن 14 اگست کے احتجاج کے بعد سے پارٹی تبدیل ہو چکی ہے، لوگ اب مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ جس ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے تو وہاں لوگ میرٹ کے ذریعے اوپر آتے ہیں، حکمرانوں کا احتساب ہوتا ہے اور جمہوریت میں پیسہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس جانے کے بجائے عوام پر خرچ ہوتا ہے لیکن یہاں جمہوریت کبھی آئی ہی نہیں، سیاست میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ان لوگوں نے میٹرو پروجیکٹ پر اربوں روپے کی کرپشن کی اور کراچی میں بن قاسم پر جو پاور پراجیکٹ لگ رہا ہے اس کے لئے بھی ان کا فرنٹ مین سیف الرحمان قطر میں بیٹھا ہے، موٹر وے پر بھی یہ لوگ اربوں روپے بنائیں گے، اتنے بڑے بڑے پراجیکٹ بنا رہے ہیں لیکن اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی دوائیں دستیاب ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔