فتنۃ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلیے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری

فتنۃ الخوارج کی یہ ویڈیوز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا نہ تو شریعت اورنہ ہی اسلام سے کوئی تعلق ہے


خالد محمود November 15, 2026

فتنۃ الخوارج کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کے لیے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج شرعی سمیت ہر قسم کے تسلیم شدہ قانون کی کھلم کھلا مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے مساجد کو اپنے ٹھکانوں میں تبدیل کرنا مذہبی تقدس اور معاشرتی اقدار کی صریح پامالی ہے۔

فتنۃ الخوارج کی جانب سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مساجد کی حرمت پامال کرنے کی مزید ویڈیوز بھی سامنے آگئیں، جن میں  خارجی دہشت گردوں کو مسجد میں آتشیں اسلحہ اور بھتے کی رقم سمیت واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے۔

خارجی دہشت گردوں کی طرف سے مساجد کی حرمت پامال کرنے اور ناچ گانے کی ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پرآ چکی ہیں۔ فتنۃ الخوارج کے شرپسند عناصر مساجد کو دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور شہریوں سے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

فتنۃ الخوارج کی یہ ویڈیوز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا نہ تو شریعت اورنہ ہی اسلام سے کوئی تعلق ہے۔