ملافضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبریں افواہوں پر مبنی ہیں، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 دسمبر 2014
حقائق سامنے آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا،مصدقہ اطلاعات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا،میجرجنرل عاصم باجوہ. فوٹو؛ فائل

حقائق سامنے آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا،مصدقہ اطلاعات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا،میجرجنرل عاصم باجوہ. فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افواہوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسے پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں افغان سرزمین پر ہلاک کیا جاچکا ہے اور اس خبر کے حوالے سے وزارت دفاع کے ٹوئٹر پیغام کو بنیاد بنایا گیا ہے تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجودہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری حالیہ آپریشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور حقائق سامنے آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔