کراچی میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق

لڑکے کی عمر میں 4 سال جبکہ شناخت بیمان کے نام سے ہوئی


منور خان October 15, 2026
(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن قائمخانی کالونی میں کمسن لڑکا نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ، علاقہ مکین اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد نالے میں گرنے والے کمسن لڑکے 4 سالہ بیمان ولد رحمت شاہ کی لاش کو تلاش کر کے باہر نکال لیا۔

جسے بعدازاں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ورثا اپنے گھر لے گئے۔