بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، ریحام خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2015
بچوں کا مستقبل کوڑنے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیےریحام خان ۔ فوٹو: فائل

بچوں کا مستقبل کوڑنے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیےریحام خان ۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں  ڈالی جاسکتی۔

لاہورمیں اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہر بات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا، اسٹریٹ چلڈرن ہمارے اپنے بچے ہیں، ان بچوں کی نگہداشت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اگر ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو اس کے قصور وار ہم سب ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑا ہے، ان کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے، بچوں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔