9 مئی مقدمات میں قید پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید نے شوہر سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی، 25 نومبر کیلیے شوہر کو نوٹس جاری


کورٹ رپورٹر November 07, 2026
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے شوہر سے علیحدگی کیلیے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صنم جاوید نے فیملی کورٹ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے توسط سے خلع کی درخواست دائر کی ہے۔

اپنی درخواست میں صنم جاوید نے لکھا کہ خاوند کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اب میں میں مزید شوہر کے ساتھ رشتے میں نہیں رہ سکتی۔

صنم جاوید نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے درخلع کے دعوے پر شوہر عتیق ریاض کو 25 نومبر کیلیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اور عتیق ریاض 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور پھر اُن کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔ پی ٹی آئی کی رہنما اس وقت 9 مئی  کے مقدمات میں جیل میں قید کاٹ رہی ہیں۔