کاجول کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کرنا جادو کی طرح ہے، شاہ رخ خان

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
فلم " دل والے" کی شوٹنگ آئس لینڈ میں جاری ہے جو رواں سال 18 دسمبر کوریلیز ہوگی۔ فوٹو:فائل

فلم " دل والے" کی شوٹنگ آئس لینڈ میں جاری ہے جو رواں سال 18 دسمبر کوریلیز ہوگی۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اور نامور اداکارہ کاجول کے ساتھ گانوں کی شوٹنگ کرنا جادو کرنے کے مترادف ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی جو بالی ووڈ میں سب سے مشہوراورمتعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رومانوی جوڑی ہے۔ اپنی نئی آنے والی فلم “دل والے” کے لیے آئس لینڈ میں گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کاجول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں فلم کے لئے گانا ” کالی کالی آنکھیں دو تیرے نینا ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میری دوست کاجول کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کرانا جادو جیسا ہے ۔

دونوں اداکار 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “مائی نیم ازخان” کے بعد ایک ساتھ فلم “دل والے” میں جلوہ گرہورہے ہیں جو کہ 18 دسمبرکوریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں ورن دھون، کریتی سنون اور دیگر اداکاربھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔