اس عمر میں آئٹم سانگ کر کے اپنے مداحوں کو جھٹکا دینا نہیں چاہتیںسری دیوی

اگر فلم انگلش ونگلش فلاپ ہوجاتی تو شاید میں دوبارہ کبھی فلموں میں نظر نہ آتی ۔ سری دیوی


ویب ڈیسک October 19, 2012
اگر فلم انگلش ونگلش فلاپ ہوجاتی تو شاید میں دوبارہ کبھی فلموں میں نظر نہ آتی ۔ سری دیوی، فوٹو : آئی این ایس

بھارتی اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں آئٹم سانگ کر کے اپنے مداحوں کو جھٹکا دینا نہیں چاہتیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سری دیوی کا کہنا تھا کہ مداح ناراض اور پریشان نہ ہوں کیونکہ اب وہ فلموں میں نظر آتی رہیں گی ۔ اگر فلم انگلش ونگلش فلاپ ہوجاتی تو شاید دوبارہ کبھی فلموں میں نظر نہ آتیں ۔

سری دیوی نےکہا ہے کہ وہ نئے فنکاروں کو بہت پسند کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ کام کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئٹم نمبر سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن وہ آئٹم سانگ نہیں کرناچاہتی ہیں۔