سلمان خان کترینہ  کے ساتھ فلم میں اداکاری کے لیے مچلنے لگے

ویب ڈیسک  پير 7 ستمبر 2015
سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی نے فلموں’’پارٹنر‘‘،’’یوراج‘‘ ،’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ اور ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فوٹو:فائل

سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی نے فلموں’’پارٹنر‘‘،’’یوراج‘‘ ،’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ اور ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مچلنے لگے۔

ماضی میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ چلتا رہا اور دونوں اداکارعلیحدگی کے بعد بھی ایک دوسرے کو بھلا نہیں سکے جس کا برملا اظہار سلمان خان کرتے رہتے ہیں جب کہ  سلو میاں کی جانب سے باربی ڈول  کے ساتھ فلموں اور اشتہارات میں کام نہ کرنے کی خبریں بھی زبان زد عام رہی ہیں تاہم اب انہوں نے کترینہ کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف سے متعلق سوال پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ  فلمساز اگنی ہوتری کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاؤں گا اور اگر میرے مدمقابل کترینہ کیف مرکزی کردارادا کررہی ہیں تو یہ بہت اچھا ہے تاہم فلم سے متعلق مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی نے فلموں’’پارٹنر‘‘،’’یوراج‘‘ ،’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘ اور ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔