آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2015

راولپنڈی: گزشتہ برس آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q52.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے پی ایس پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحییٰ شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کوہاٹ جیل کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/12/q62.jpg

واضح رہے کہ اے پی ایس پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی اور پھر وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر صدر ممنوں حسین نے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھیں جب کہ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 طالبعلموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔