سائیں سرکار تو نہ جاگی، کراچی کے شہری نے خود ہی گٹروں کے ڈھکن لگانا شروع کردیئے

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جنوری 2016
گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے کام میں سول سوسائیٹی میرے ساتھ ہے، عالمگیر خان۔ فوٹو: فیس بک۔

گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے کام میں سول سوسائیٹی میرے ساتھ ہے، عالمگیر خان۔ فوٹو: فیس بک۔

 کراچی: سائیں سرکار کو تو ہوش نہ آیا لیکن کراچی کے شہری عالمگیر خان نے خود ہی گٹروں کے ڈھکن لگانا شروع کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نوجوان عالمگیرخان نے سندھ حکومت کو گٹروں کے ڈھکن لگانے کے حوالے سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرخود ہی شہر میں کھلے مین ہولزکے ڈھکن لگانا شروع کردیئے۔ عالمگیر خان کی اس مہم کا آغاز یونیورسٹی روڈ کے ایک مین ہول پر ڈھکن رکھ کر کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا سندھ حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں،شہرکے  گٹروں پر ڈھکن رکھنے کے کام میں سول سوسائٹی میرے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک شہری نے کھلے گٹروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پرایک مہم شروع کی تھی جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس تو لیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام شروع نہ ہو سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔