آرمی چیف نے ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ کی منظوری دیدی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
فوٹو:  پی پی آئی /فائل

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: پی پی آئی /فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا جب کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن آپریشن کا جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل پر فوج، ایف سی  اور رینجرز کے جوانوں کو خراج  تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن سے متعلق جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔