- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام گرین بیلٹ پرلگے سائن بورڈ 15روزمیں ہٹانے کا حکم
کراچی: سپریم کورٹ نے شہر قائد کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز اور گرین بیلٹ پر لگے سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے کراچی میں لگے غیرقانونی بل بورڈز اورسائن بورڈز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ہیوی بل بورڈز لگائے گئے ہیں اگر یہ کسی پر گر گئے تو بہت بڑا جانی نقصان ہوسکتا ہے،سائن بورڈ نہ ہٹائے گئے تو ذمے داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی جب کہ سائن بورڈ کے معاملے پر بلدیہ عظمی کراچی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔
عدالت نے شہر کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز، گرین بیلٹ پرلگے غیرقانونی سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بل بورڈ اور سائن بورڈ لگانے کی ضرورت بھی نہیں تھی وہاں بل بورڈ لگادیئے گئے، گرین بیلٹ، فٹ پاتھوں اور شاہراؤں پرلگے 90 فیصد بل بورڈزغیرقانونی ہیں جنہیں 15 روز کے اندر ہٹایا جائے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 15 روز میں تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود شہر قائد سے غیرقانونی سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔