فواد خان دپیکا کے لیے گیت گاتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2016
فواد خان اور فلمساز کرن جوہر نے آئیفا راکس ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔  فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

فواد خان اور فلمساز کرن جوہر نے آئیفا راکس ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

میڈرڈ: پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان  بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  کے لیے گیت ’’روپ تیرامستانا‘‘ گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے۔

پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان بالی ووڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث کئی ہدایتکاروں کی پسند بن گئے ہیں جب کہ فواد خان کوفلم نگری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اوربالی ووڈ کے دوسرے بڑے فلمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض  سرانجام دے رہے ہیں  جہاں انہوں نے  دپیکا پڈوکون کے لیے ایک ناقابل یقین حرکت کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

فواد خان اور فلمساز کرن جوہرنے بھارتی فلم نگری کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2016 ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات بھی شریک تھیں جب کہ میزبانی کے دوران کرن جوہر نے فواد خان کودپیکا پڈوکون کے لیے رومانوی گیت گانے کاچیلنج دیا جس پر فواد خان رومانوی گیت’’روپ تیرا مستانا‘‘ گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے اور اس موقع پر دپیکا بھی کسی سے کہاں پیچھے رہنے والی تھیں انہوں نے بھی فواد کے لیے گھٹنے ٹیک دیئے جس پر پوراہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔