رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا

رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔


ویب ڈیسک November 23, 2026

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

حال ہی میں رجب بٹ نے ایک برانڈ کی تشہیری تقریب میں شرکت کی جہاں خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تقریب کے دوران خاتون میزبان نے مذاقاً کہا کہ وہ رجب بٹ کو اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں جس پر یوٹیوبر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔

اس گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آگئی ہے۔ بعض صارفین نے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر سوالات اٹھائے۔