کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جولائی 2016
کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی گلفام بٹ نے کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ وارث خان کے تفتیشی افسر کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کسٹم سپرنٹنڈنٹ زرغام دین اور ڈاکٹر ہارون کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایان علی کی بیرون ملک روانگی؛ مقتول تفتیشی افسر کی بیوہ کی فریق بننے کی درخواست

واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے تھانہ وارث خان میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کے باعث ان کے شوہر پر بہت زیادہ دباؤ تھا اور جب انھوں نے دباؤ قبول نہ کیا تو ماڈل ایان علی کے کہنے پر چوہدری اعجاز کو مبینہ ڈکیتی کی واردات میں قتل کردیا گیا۔ کسٹم کے تفتیشی افسر کے قتل کیس میں وزارت داخلہ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔