دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں، فواد خان

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جولائی 2016
دپیکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو حامی بھرنے میں دیر نہیں کروں گا، پاکستانی اداکار، فوٹو؛ فائل

دپیکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو حامی بھرنے میں دیر نہیں کروں گا، پاکستانی اداکار، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

پاکستانی ڈراموں سے شہرت ٖحاصل کرنے اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم ’’خوبصورت‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی بھارتی فلم نگری میں مقام بنالیا جب کہ پاکستانی ہیرو اب تک متعدد صف اول کے اداکاروں کے ساتھ ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب انہوں نے ڈمپل گرل کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد خان دپیکا کے لیے گیت گاتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کا کہنا تھا کہ میں دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بیتاب  اور پرجوش ہوں جسے بیان کرنے سے قاصر ہوں جب کہ دپیکا کے ساتھ کام کرنا میرے لیے خوشگوار تجربہ ہوگا لہٰذا ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تو حامی بھرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی فیشن شو 2016 میں اداکار فواد خان اور دپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔