فواد خان نے دپیکا کا شوہر بننے کی حامی بھرلی

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘ میں دپیکا  کے شوہر کا کردار ادا کریں گے، فوٹو؛ فائل

فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘ میں دپیکا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘ میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔

اداکار فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں 2014 میں  ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کرسب کو اپنا گرویدہ بنالیا اور اب بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار چارمنگ ہیرو کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں، فواد خان

معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی  نے فواد خان کو فلم ’’پدماوتی‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس میں وہ  دپیکاپڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ دپیکا  اور فواد خان کی  یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد خان نئی  فلم میں کترینہ  سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے

واضح رہے کہ اداکار فواد خان ان دنوں نامورہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔