بالی ووڈ اداکارعرفان خان کا کنگنا رناوت کو اغوا کرنے کا ارادہ

ویب ڈیسک  منگل 2 اگست 2016
کنگنا کو اغوا کرکے اداکارہ کے لیے اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کروں گا، عرفان خان، فوٹو؛ فائل

کنگنا کو اغوا کرکے اداکارہ کے لیے اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کروں گا، عرفان خان، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارتی اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کنگنا رناوت کو اغوا کریں گے جب کہ دیپیکا کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عرفان خان کی پریانکا کے لیے دل کھول کرتعریف

بالی ووڈ میں اپنے منفرد انداز اور کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی کو اغوا کرنے کا موقع ملا تو وہ اداکارہ کنگنا رناوت کو اغوا کرنا پسند کریں گے اور پھر کنگنا کے لیے وہ اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عرفان خان نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو پیچھے چھوڑدیا

عرفان خان نے کہا کہ دپییکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا دونوں اچھی ادکارائیں ہیں لیکن اگر موقع ملا تو وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔