سلمان خان کی بالوں کی سرجری سے پہلے کی تصاویرنے سب کوحیران کردیا

ویب ڈیسک  پير 15 اگست 2016
2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے نام‘‘ میں سلومیاں کا ہیراسٹائل نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوا تھا، فوٹو:فائل

2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے نام‘‘ میں سلومیاں کا ہیراسٹائل نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوا تھا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بالوں کی سرجری سے پہلے کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ دبنگ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اسٹائل سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

سلمان خان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے ان کے کئی اسٹائل مشہور ہوتے رہتے ہیں جب کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے نام‘‘ میں سلومیاں کا ہیر اسٹائل نہ صرف بھارت میں مقبول ہوا تھا بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں نئے اسٹائل کی دھوم مچ گئی تھی۔

50 سالہ سپر اسٹار فلموں میں تو جوان نظر آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی بالوں کی سرجری کے بغیر تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر اداکار ے مداحوں کو ان کے گنجے پن نے حیران کردیا ہے یہی نہیں نئی تصاویر میں سلمان خان کے بالوں کو دیکھ کر ان کی پر اعتماد شخصیت پر یقین کرنا مشکل ہے۔

سلمان خان نے گزشتہ دنوں فلم ’’سلطان‘‘ کی نمائش سے قبل بھی اپنے بالوں کی سرجری کروائی تھی جس  کے باعث انہیں کئی روز تک تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ کئی تصاویر میں ان کے سر پر زخم کے نشانات پائے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔