کرن جوہرکے بعد جوہی چاولہ بھی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2016
ہم مسائل کی اصل وجوہات کوجانے بنا ہی انہیں فوری طور پر حل کر نا چاہتے ہیں، اداکارہ: فوٹو: فائل

ہم مسائل کی اصل وجوہات کوجانے بنا ہی انہیں فوری طور پر حل کر نا چاہتے ہیں، اداکارہ: فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد کچھ فنکارحمایت کررہے ہیں جب کہ کچھ فنکاردھمکیوں کے خلاف میدان میں آکھڑے ہوئے ہیں، ہدایت کار کرن جوہر کے بعد اب اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی چپ توڑدی ہے اور ہندوانتہا پسند تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کا پاکستانی فنکاروں کا بھارت میں کام کرنے پردماغ خراب ہوچکا ہے انہیں چاہیئے کہ اس بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرن جوہرپاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے خلاف میدان میں آگئے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کو فوری حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان مسائل کی اصل وجوہات کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل مسائل کا حل یہ ہے اور ہمیں پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔

اداکارہ نے اوچھے ہتھکنڈوں اوربھپری ہوئی ہندو انتہا پسند جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحمل اورآرام سے سوچتے ہوئے بولیں اورمسائل کا حل نکالیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔