جانیے رواں سال کن اسمارٹ فونز پر واٹس اپ کی سہولت ختم ہوجائے گی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 نومبر 2016
5 اسمارٹ فونز میں اکثر نوکیا فونز شامل ہیں جن پر دسمبر کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ فوٹو؛ فائل

5 اسمارٹ فونز میں اکثر نوکیا فونز شامل ہیں جن پر دسمبر کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ فوٹو؛ فائل

لندن: اس سال کے آخر تک کئی اہم اسمارٹ فون ماڈلز میں واٹس ایپ کی سہولت ختم ہوجائے گی۔ 

پوری دنیا میں واٹس ایپ کی دھوم ہے جسے کروڑوں افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں لیکن بری خبر یہ ہے کہ دسمبر 2016 تک واٹس ایپ کئی اسمارٹ فون کے قدرے پرانے ماڈلز پر ختم ہورہی ہے اور ان میں اکثریت نوکیا اسمارٹ فون کی ہے۔

نوکیا ای 6

اگر آپ کے پاس نوکیا ای 6 اسمارٹ فون ہے تو جنوری 2017 سے اس پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اس فون کا استعمال ترک کردیں۔

نوکیا  5233

اسی طرح نوکیا 5233 بھی اس سال کے آخر تک واٹس ایپ کے لیے کارآمد نہیں رہے گا ۔

نوکیا C5 03

نوکیا C5 03 اسمارٹ فون رکھنے والے بھی ہوجائیں خبردار کیونکہ واٹس ایپ اس پر بھی چلنے سے قاصر ہوگا۔

نوکیا Asha 306 اور دیگر فون

اگر آپ کے پاس نوکیا Asha 306 فون ہے تو فوری طور پر اس کا کوئی متبادل فون خرید لیں کیونکہ واٹس ایپ اس پر بھی نہیں چل سکے گا۔ اس کے علاوہ نوکیا ای 52، سونی ایرکس Vivaz Pro، نوکیا  E52 اور دیگر فون بھی واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔