دنیا کے پرکشش وزیر اعظم عمران خان یا جسٹن ٹروڈو؟ سوشل میڈیا پربحث

زنیرہ ضیاء  منگل 31 جولائی 2018
اب عمران خان پہلے اورجسٹن ٹروڈو دنیا کے دوسرے پر کشش وزیر اعظم ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

اب عمران خان پہلے اورجسٹن ٹروڈو دنیا کے دوسرے پر کشش وزیر اعظم ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

کراچی: عام انتخابات 2018 کے نتائج کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہوں گے جس کےبعد سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے یہ بحث جاری ہے کہ اب دنیا کے پر کشش اورخوبصورت وزیراعظم عمران خان ہوں گے یا جسٹن ٹروڈو۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی وجیہ اورپُرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اورکروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کسی سے کم نہیں، اپنی پرکشش شخصیت اور نرم مزاجی کے باعث وہ پہلے ہی دنیا کے خوبصورت اور ہردلعزیز وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا عامر خان، عمران خان کی جیت کا جشن منانے پاکستان آئیں گے؟

لیکن اب عمران خان کے پاکستان کےمتوقع وزیراعظم بننے کے بعد جسٹن ٹروڈو سے یہ اعزاز چھیننے والا ہے کیونکہ انتخابی نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں کا موازنہ کیاجارہا ہے اورعمران خان کو دنیا کے پہلے اور جسٹن ٹروڈوکو دوسرے نمبر پر پُرکشش ترین وزیر اعظم کہا جارہا ہے۔

صبا بلوچ نامی صارف نے جسٹن ٹروڈو اورعمران خان کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا بالآخر ہمارے وزیراعظم عمران خان دنیا کے خوبصورت، پرکشش اور وجیہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا سے معذرت کرتے ہوئے کہا معاف کیجئے گا ہم نے آپ کو ہرادیا۔

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین بھی پیچھے نہیں رہیں انہوں نے لکھا اب جسٹن ٹروڈو دنیا کے دوسرے پُر کشش وزیر اعظم ہیں، اب صرف عمران خان۔

https://twitter.com/VJURWA/status/1022542721200869377

انجم اقبال نامی ٹوئٹرہینڈل نے عمران خان اور جسٹن ٹروڈو کی تصاویر کے ساتھ لکھا دنیا کا سب سے خوبصورت وزیراعظم کون ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں عمران خان تو ری ٹوئٹ کریں اور جسٹن ٹروڈو تو لائک  کریں۔

ایک اور صارف نے کینیڈین وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’’معاف کیجئے گا جسٹن ٹروڈو لیکن عمران خان اب دنیا کے پُرکشش ترین وزیراعظم ہیں۔‘‘

https://twitter.com/i_aliarif/status/1022588367517691904

ایک خاتون نےعمران خان کے لیے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا ’’رب نے آپ کو کتنا خوبصورت بنایا ہے۔‘‘

https://twitter.com/HibbaTweets/status/1022513430379614211

ایک اور خاتون نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی کا مصرعہ شیئر کراتے ہوئے لکھا’’ایسا دیکھا نہیں خوبصورت کوئی۔‘‘

https://twitter.com/aqsaawan2122/status/1023438223786299392

ایک اور صارف نے لکھا اب کچھ دیر کی بات ہے جسٹن ٹروڈو سب سے پرکشش وزیر اعظم کے لقب سے محروم ہوجائیں گے۔

انسٹاگرام پر بھی عمران خان کے چاہنے والے ان کا موازنہ جسٹن ٹروڈو سے کررہے ہیں۔ ایک صارف نےدونوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا اب دنیا میں صرف ایک ہی وزیراعظم ہینڈسم(پُرکشش)نہیں رہا، ہمارا بھی آگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔