- بات اب عمران خان کے قتل کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تحریک انصاف
- جامعہ کراچی بم دھماکا؛ بی ایل اے کے 5مفرور دہشتگردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتے؛ امریکا
- پختونخوا؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ
- پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے سی پیک پر کام بند ہوا، احسن اقبال
- سیاسی محاذ آرائی کے خواہشمندوں سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیر اطلاعات
- ٹی20 ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل چوتھے دن کم
- واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
- شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبسڈر منتخب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
- اسرائیل نے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روکدیا
- کولمبیا کا فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان
- تربوز کو ٹیکہ لگانے کی بحث سے کاشتکار پریشان، ماہرین نے پروپیگنڈا قرار دیدیا
- امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ؛ نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
- کراچی؛ اپنے اغوا اور قتل کا جھوٹا ڈراما رچانے والا 24سالہ نوجوان زندہ بازیاب
- بھارتی ٹیم کوچنگ معمہ بن گئی! جے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
- بشکیک سے طلباء اپنی مرضی سے پاکستان آرہے ہیں، دفتر خارجہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور
- امریکا سے تاریخی ہزیمت! شکیب الحسن بہانے تلاش کرنے لگے
رینٹل پاور کیس میں راجا پرویزاشرف سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد
اسلام آباد: احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی تاہم سابق وزیر اعظم راجا رویز اشرف ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ سماعت کے دوران سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے وکیل نے اپنے موکل کی مقدمے کے لئے دائر درخواست پر دلائل دیئے، نیب کے وکیل استغاثہ نے شوکت ترین کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر کی بریت کی درخواست قبل از وقت ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہی ان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے، اب تک مقدمے کا باقاعدہ آغاز نہیں ہوا جس کی وجہ سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شوکت ترین کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
وقفے کے بعد عدالت نے شوکت ترین اور اسماعیل قریشی کی ریفرنس سے بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف سمیت12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم عدالت میں موجود تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔