شاہ رخ خان کے طیارہ حادثے میں مرنے کی خبر سوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  بدھ 31 مئ 2017
فرانس کی ویب سائٹ نے شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کی، فوٹو:فائل

فرانس کی ویب سائٹ نے شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کی، فوٹو:فائل

ممبئی: فرانس کی ویب سائٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پیرس میں طیارہ حادثے میں مرنے کی خبرجاری کردی جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد افواہ نکلی۔   

فرانس کی نیوز ویب سائٹ  کے مطابق  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  بیٹی سہانا خان کی سالگرہ منانے کے بعد اپنےذاتی معاونین اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلف اسٹریم کی پرواز جی 550 جیٹ  کے ذریعے بزنس میٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ ان کا جہاز پیرس کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے  میں شاہ رخ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پروائرل

کنگ خان کے مرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  جب کہ متعدد بھارتی ویب سائٹس نے بھی تصدیق کیے بغیر کنگ خان کے مرنے کی خبر شائع کی لیکن فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو معاملے میں کودنا پڑا اور انہوں نے  خبر کو من گھڑت قرار دیدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔