افغانستان، جلال آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 24 نومبر 2017
کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ فوٹو: فائل

کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالخلافہ میں خودکش دھماکے سے 8 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں خود کش بمبار نے عوامی احتجاج کے دوران خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ بڑی تعداد میں ضلع خیوا میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث احتجاج کر رہے تھے تاہم کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جب کہ حکام کے مطابق پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا پھر بارودی مواد پہلے سے نصب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔