الیکشن کے بروقت انعقاد پر غیریقینی، حلقہ بندی بل چوتھی بار سینیٹ ایجنڈے سے باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 24 نومبر 2017
حکومت حلقہ بندی بل پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔  فوٹو : فائل

حکومت حلقہ بندی بل پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں کا آئینی ترمیمی بل چوتھی بار تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور حکومت ابھی تک اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد پر غیریقینی کے بادل بدستور منڈلا رہے ہیں اور حکومت نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر ترمیمی بل کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔

نئی حلقہ بندیوں کا آئینی ترمیمی بل اس سے قبل 3 بار ایوان بالا سے مؤخر ہوچکا ہے کیونکہ تینوں بار بل کی منظوری کے لئے ایوان میں ارکان کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی ۔ حکومت کی جانب سے اجلاس جمعے کے روز تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم آج بھی بل سینیٹ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔