چمن کی کرسچن کالونی میں دھماکے سے 3 بچے زخمی

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک December 01, 2017
دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، پولیس ذرائع . فوٹو: فائل

محلہ ٹین ٹاؤن میں کرسچن کالونی کے مین گیٹ پر دھماکے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے محلہ ٹین ٹاؤن میں کرسچن کالونی کے مین گیٹ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بچے باہر کھیل رہے تھے جب کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اورلیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔