نو منتخب ایم پی اے جہانزیب کھچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

حلقہ239 سے رکن اسمبلی جہانزیب خان کھچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے میں جواب طلب


Numainda Express March 12, 2013
حلقہ239 سے رکن اسمبلی جہانزیب خان کھچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے میں جواب طلب فوٹو : فائل

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 239 سے رکن اسمبلی جہانزیب خان کھچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حلقہ 239 کے ضمنی انتخابات میں نومنتخب رکن اسمبلی جہانزیب خان کھچی بینک کے نادہندہ ہیں، انھوں نے حقائق چھپا کر الیکشن میں حصہ لیا، جھوٹ بولنے اور حقائق چھپانے پرنومنتخب رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے۔