- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
دل کے دورے سے قبل خبردارکرنے والی ایپ تیار
نیویارک: ٹیکنالوجی فرم ایپل نے ایسی ایپلی کیشن تیارکی ہے جو دل کے دورے سے قبل ہی آپ کو خطرے کا الرٹ جاری کردے گی۔
کمپیوٹر اور آئی فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے ایک موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جو ایپل واچ (دستی گھڑی) سے ڈیٹا حاصل کرکے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے پرصارف کو فوری آگاہ کرے گی، جیسا کہ دل کی دھڑکن کا تیزہونا دل کے دورے کا ایک بڑا سبب ہے، اس ایپلی کیشن کا نام ’’ ایپل ہارٹ اسٹڈی‘‘ رکھا گیا ہے جو کہ ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر سے ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔
ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسرجیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیارکرنے کے لیے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اورفوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے نہ صرف ہم لوگوں کو ان کے صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔
یہ ایپلی کیشن یو ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جو کہ ایپل واچ سیریز ون یا بعد کے ماڈلز میں انسٹال ہوسکے گی، یہ ایپ ہارٹ ریٹ (فی منٹ دل کی دھڑکن) اوردھڑکن کے درست یا بے ترتیب ہونے کے عمل کونوٹ کرتی ہے۔
اگرسب کچھ درست ہے تو گھڑی میں گرین لائٹ جلے گی جب کہ غیر معمولی صورتحال میں گھڑی کی لائٹ فلشنگ (جل بجھ) کرنے لگے گی جس کے بعد ایپل واچ اور آئی فون میں ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جو آپ کواس غیر معمولی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
ایپل کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس ایپ کی مدد سے آپ کو مفت ڈاکٹری مشاورت اور ای سی جی (الیکٹرو کارڈیو گرام) کی مفت سہولت حاصل ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔