بنوں میں ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 دسمبر 2017
 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اے پی اے محمد اشفاق : فوٹو : فائل

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اے پی اے محمد اشفاق : فوٹو : فائل

بنوں: وفاق کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آربنوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل کی سواری پر ہی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ ایف آر بنوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر پابندی گزشتہ دنوں میرعلی میں موٹرسائیکل بم دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے، اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3  روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل کو بارودی مواد رکھ کر اڑایا گیا تھا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔