فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا باب خیبر پر دھرنا

ویب ڈیسک  اتوار 10 دسمبر 2017
جماعت اسلامی نے باب خیبر سے اسلام آباد تک تین روزہ لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے باب خیبر سے اسلام آباد تک تین روزہ لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔ فوٹو: فائل

پشاور: باب خیبر پر جماعت اسلامی نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کے لیے دھرنا دیتے ہوئے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باب خیبر جمرود پر جماعت اسلامی نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے اور اصلاحات کے لیے دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے اور رہنماؤں نے باب خیبر سے اسلام آباد تک تین روزہ لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا مشتاق احمد خان اور فاٹا کے امیر سردار خان بھی دھرنے میں پہنچ گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حوالے سے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں، کل پشاور سے بڑا قافلہ ٹیکسلا تک جائے گا، جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے آخری روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔