سی ایس ایف ملنے سے روپے کی قدرمیں اضافے کارجحان

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے کم ہوکر94 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے


Business Reporter August 07, 2012
انٹربینک میں ڈالرکی قدر32پیسے کی کمی سے 94.15 روپے کی سطح پرآگئی، اے ایف پی

ISLAMABAD: زرمبادلہ ذخائر میں بڑھنے کے باعث روپے کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا۔ پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر94.47 روپے سے گھٹ کر 94.15 روپے کی سطح پر آگئی ہے، اس طرح انٹربینک میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میںمزید32 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

فاریکس ڈیلرزکے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر 94.47 روپے سے گر کر 94.15 روپے پر آگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں 1ارب 11 کروڑ80 لاکھ ڈالرآنے سے ڈالرسپلائی میں بہتری ہوئی جس سے روپے پر دبائو میں قدرے کمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے کم ہوکر94 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔