حدیبیہ کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی

جسٹس مظہر عالم کی رخصت کے باعث آج سپریم کورٹ میں حدیبیہ ریفرنس کی سماعت نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک December 13, 2017
سپریم کورٹ میں 18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات بھی شروع ہوجائیں گی۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نیب اپیل کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی رخصت کے باعث بنچ نامکمل رہا اور حدیبیہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ جسٹس مشیر عالم نے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ بدقسمتی سے آج بینچ کے رکن جسٹس مظہر عالم کے رشتے دار کا انتقال ہوگیا ہے جس کے باعث وہ رخصت پر ہیں، کیس کی مزید سماعت، پرسوں کریں گے، تاہم جمعے کو آئندہ سماعت بھی جج کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔


سپریم کورٹ میں 18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات بھی شروع ہوجائیں گی جس کے نتیجے میں اگر جمعے کو بھی سماعت نہ ہوئی تو پھر حدیبیہ کیس جنوری تک ملتوی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حدیبیہ پیپرز کیس پر ٹی وی ٹاک شوز میں بات کرنے پر پابندی

واضح رہے کہ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

مقبول خبریں