شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  جمعرات 14 دسمبر 2017
ویرات انوشکا کی شادی پر شاہد آفریدی نے  دونوں کوٹوئٹر پر مبارکباد دی تھی؛ فوٹوفائل

ویرات انوشکا کی شادی پر شاہد آفریدی نے دونوں کوٹوئٹر پر مبارکباد دی تھی؛ فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہد آفریدی نے بھی دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھاجس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جواب دیا ہے۔

11  دسمبر 2017 کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ’ویروشکا‘ بن گئے۔ اس موقع پر دونوں ستاروں کے لاکھوں چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویروشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد

جہاں ان دونوں کی شادی پر تمام لوگ خوش تھے وہیں پاکستانی کرکٹ اسٹارز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر انہیں مبارکباد سے نوازا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد عامر وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت کیاہے؟

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویروشکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔ جس کے جواب میں ویرات انوشکا نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا۔

https://twitter.com/imVkohli/status/940997453108609024

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’شکریہ شاہد بھائی‘۔ جب کہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/940982770565758976

شاہد آفریدی کے علاوہ انوشکا شرما نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ثانیہ مرزاکا بھی شکریہ اداکیا۔

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/941003924756148224

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/940979755469254656

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/941044339337302016

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔