حصص مارکیٹ مندی برقرار مزید 20 پوائنٹس کمی

انڈیکس 17740 ہوگیا،51 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں،21 ارب روپے کا نقصان۔


Business Reporter March 15, 2013
انڈیکس 17740 ہوگیا،51 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں،21 ارب روپے کا نقصان۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی عدم اعتماد کا ماحول برقرار رہنے سے اتارچڑھائو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔

مندی کے باعث 51.39 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید21 ارب10 کروڑ19 لاکھ23 ہزار306 روپے ڈوب گئے، مارکیٹ میں انسٹیٹوشنز کسی قسم کے تعاون سے گریز کرتے ہوئے سائیڈلائن پر رہے تاہم ریٹیل انویسٹرز کی جانب سے سستے اسٹاکس میں خریداری کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 19.75 پوائنٹس کی کمی سے17740.69 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس37.01 پوائنٹس کی کمی سے 14287.91 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس94.44 پوائنٹس کی کمی سے 30735.76 ہوگیا۔

6

کاروباری حجم بدھ کی نسبت29 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ80 لاکھ23 ہزار380 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار323 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں166 کے بھائو میں اضافہ 132 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔