- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
پارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی، اسپیکر ایاز صادق
اسلام آباد: اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی تاہم اس کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صحافی نے سوال کیا کہ انہیں پارلیمنٹ کو خطرے کی بو کہاں سے محسوس ہوئی، تو اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے حوالے سے بیان دینے کے بعد ذہن سے بڑا بوجھ اتر گیا، خطرے کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،انشاء اللہ خطرہ ٹل جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسمبلیوں کے مستقبل کے حوالے سے حالات مشکوک لگ رہے ہیں، خورشید شاہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ جس کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل کے بارے میں اندر کی خبر دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔