- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اقوام متحدہ میں بیت المقدس پر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور
نیویارک: اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے امریکی اعلان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس امریکی شہر نیویارک میں واقع ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس کے دوران ترکی نے امریکی فیصلے کے خلاف قرار داد پیش کی جسے ارکان ممالک نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، اس کے حق میں 128 اور مخالفت میں محض 9 ووٹ پڑے جب کہ 35 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاہم پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد کی طرح اس قرارداد میں بھی امریکا کا نام لیے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عالمی برادری سے درخواست کی تھی کہ وہ اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرکے امریکا کو سبق سکھائیں۔
یہ پڑھیں: بیت المقدس پرامریکا مخالف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردینگے، ٹرمپ کی دھمکی
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس پر ہمارے فیصلے کے خلاف قرارداد میں حصہ لینے والے ممالک کی امداد بند کردیں گے تاہم اس دھمکی کے باوجود پاکستان اور دیگر ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے امریکی فیصلے کی کھلم کھلا مخالفت کی ہے، ایک روز قبل پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا کا یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا نے بیت المقدس پر سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی
چند روز قبل اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کردیا تھا، یہ قرارداد اس لیے مسترد ہوگئی تھی کہ امریکا سمیت روس، چین، برطانیہ اور فرانس سلامتی کونسل کے مستقل ممبران ہیں جن کے پاس قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم جنرل اجلاس میں قرارداد ویٹو نہیں کی جاسکتی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھے گا، اس لیے امریکا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اجلاس کے بعد مختلف سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدرٹرمپ کو بتاؤں گی اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔