پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

پی ٹی آئی رہنما جاوید چمکنی کے علاقے محمد زئی کے مقامی چیئرمین ہیں۔


ویب ڈیسک December 22, 2017
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ فوٹو: فائل

چمکنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید چمکنی کے علاقے محمد زئی کے مقامی چیئرمین ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں