پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلررسائی نہیں دی ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے دوران بھارتی سفارتخانےکےافسرکی موجودگی قونصلررسائی نہیں،ڈاکٹر فیصل


ویب ڈیسک December 25, 2017
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی ہے، فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی، کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی کو قونصلر رسائی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی ہے لیکن اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہ ملتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے دی، وزیر خارجہ

مقبول خبریں