کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں مشکوک چیز موجود تھی، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  منگل 26 دسمبر 2017
جوتے میں کیا تھا اس بات کی تصدیق کے لیے جوتے لیب بھجوادیے ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

جوتے میں کیا تھا اس بات کی تصدیق کے لیے جوتے لیب بھجوادیے ہیں، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتے میں کوئی مشکوک چیز موجود تھی اس لیے وہ جوتے رکھ کر انہیں متبادل جوتوں کا جوڑا فراہم کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی قید میں موجود بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے گزشتہ روز ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی گئی، کلبھوشن کی بیوی کے جوتے میں کوئی مشکوک چیز پائی گئی جس پر انہیں متبادل جوتوں کا جوڑا دیا گیا۔

یہ پڑھیں: کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی کی ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن کی بیوی کی جیولری اور دیگر ضروری اشیاء واپس کردی گئیں جب کہ ان کے جوتے میں کیا تھا اس بات کی تصدیق کے لیے جوتے لیب بھجوادیے گئے ہیں، کلبھوشن کی بیوی نے موٹے سول والے جوتے پہن رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن کے اہل خانہ کی سشما سوراج سے ملاقات

 واضح رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدری کے تحت سزائے موت کے منتظر قیدی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی تھی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔