سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 دسمبر 2017
رہا کیے گئے دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں۔ فوٹو: فائل

رہا کیے گئے دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا ہے جن میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں۔ دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں دارالحکومت ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں قید کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار

دونوں شہزادوں کو سعودی حکومت کے ساتھ مالی معاہدے کے بعد رہا کیا گیا اور سعودی اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کی منظوری دی۔ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ تاحال زیر حراست ہیں اور اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں اور 4 وزرا سمیت درجنوں اعلیٰ حکام کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔